• news

جاوید ہاشمی نے این اے 149 ملتان سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد+ملتان (نوائے وقت رپورٹ +آن لائن) ملک بھر میں کاغذات نامزدگی کے فارم لینے اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے این اے 148 سے الیکشن لڑنے کے لئے کاغذات جمع کرا دئیے۔ دوسری طرف اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے اب تک تین سو سے زیادہ فارم حاصل کئے جا چکے ہیں۔ تاہم ملتان سے تعلق رکھنے والے دیگر سیاستدان جن میں جاوید ہاشمی، سکندر بوسن، موسیٰ گیلانی اور عبدالقادر گیلانی نے تاحال فارم حاصل نہیں کئے۔ دوسری طرف اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے اب تک تین سو سے زیادہ فارم حاصل کئے جا چکے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما جاوید ہاشمی نے این اے 149 ملتان سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ پارٹی نے لاہور، کراچی، راولپنڈی سے بھی الیکشن لڑنے کی پیشکش کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن