کیمرون اور زرداری میں ٹیلی فون پر رابطہ، باہمی تعلقات، خطے کی صورت حال پر گفتگو
لندن (سپیشل رپورٹ +نوائے وقت نیوز) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور صدر آصف علی زرداری میں ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماﺅں کے درمیان پاک برطانیہ تعلقات افغانستان اور خطے کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق ٹیلیفونک بات چیت کے دوران دونوں رہنماو¿ں نے پاک برطانیہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق برطانوی وزیراعظم سے بات چیت کرتے ہوئے صدرزرداری نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور اس کےلئے ہرممکن تعاون کےلئے تیار ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے کہاکہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور پاکستان میں جمہوری عمل کی مضبوطی چاہتا ہے۔