مسلم لیگ ن کا مشکل کے ساتھی اچھی شہرت والے کارکنوں کو نظرانداز نہ کرنیکا فیصلہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) میں سابق ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے عہدیداران سمیت سینئر کارکنوں نے بھی پارٹی ٹکٹوں کے لئے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ ماضی میں مسلم لیگ (ن) نے کارکنوں کو بھی مناسب تعداد میں اکاموڈیٹ کیا ہے۔ اس مرتبہ بھی مسلم لیگ ن نے پلان بنایا ہے کہ اچھی شہرت والے اور مشکلات میں ساتھ دینے والے کارکنوں کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔ ملک بھر میں پھیلے کارکنوں میں لاہور سے ماجد ظہور، نوشاد حمید، عائشہ صغریٰ، عمران گورایا، شیخوپورہ سے عارف خان سندھیلہ، قصور سے ملک خادم قصوری، فیصل آباد سے میاں غلام حسین شاہد، پاکپتن سے جمیل آفریدی، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے چودھری امجد محمود، بہاولنگر سے شفیق خان، بیگم حافظ محمودالحسن، بہاولپور سے سمیع اللہ چودھری نمایاں ہیں۔