این اے 120: نواز شریف کے مقابلے پر جاوید ہاشمی کے الیکشن لڑنے کا بھی امکان
لاہور (جواد آر اعوان/ نیشن رپورٹ) تحریک انصاف کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے ذرائع کے مطابق این اے 120 لاہور سے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے مقابلے پر تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کو ٹکٹ دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ این اے 118 میں بھی جاوید ہاشمی کو ہی الیکشن لڑانے کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔