• news

کراچی: خاتون سمیت 3 افراد کی نعشیں برآمد، ٹارگٹڈ آپریشن، متعدد افراد گرفتار

کراچی (آن لائن) کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ مختلف پرتشدد اور فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق لیاری کی گل محمد لین، سنگو لین، آٹھ چوک ، شاہ بیگ لین اور بہاری گلی سمیت اطراف کے دیگر علاقوں میں رینجرز کی بھاری نفری نے ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز کیا۔ ادھر کراچی کے علاقے لیاری میں علی الصبح میرا ناکہ کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملیں جن کی عمریں 26 اور 45 سال ہیں اور انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ مقتولین کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ رفاہ عام سوسائٹی میں خاتون کی تشدد زدہ نعش ملی جسے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن