امریکہ، بھارت، اسرائیل پاکستان کو میدان جنگ بنانے کی سازش کر رہے ہیں: حافظ سعید
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکہ، بھارت اور اسرائےل خود کش دھماکوں کے ذرےعے پاکستان کو مےدان جنگ بنانے کی سازش کر رہے ہےں، دشمنان پاکستان پنجاب، سندھی اور بلوچوں کو لڑا کر ملک مےں انتشار اور شےعہ، سنی فسادات کروا رہے ہےں، اُمت مسلمہ اپنے اتحاد کی بدولت دشمنوں کے تمام ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔ حافظ آباد میں اتحاد اُمت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کافروں کی غلامی کرکے ملک کو برباد کر دیا۔ نائن الیون کے بعد امریکہ نے افغانستان پر حملہ کرکے خطے پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، جنرل پرویز مشرف کا امریکی حکم ماننا بڑا غلط فیصلہ تھا، اُنہیں اب خود اپنے کئے ہوئے فیصلے بھگتنا پڑیں گے۔ جنرل پرویز مشرف کے دور حکومت میں مجھ پر پابندیاں لگائی گئیں، میری زبان بندی اور نظر بندی کے احکامات جاری کئے گئے۔ اب مصیبتوں کا وہ دور ختم ہو چکا ہے، امریکہ افغانستان سے شکست کھا کر واپس جا رہا ہے اور بھارت کےلئے مصیبتیں کھڑی ہو رہی ہیں، امریکہ شکست کھا کر خطے سے نکلنے سے قبل پاکستان اور افغانستان کے درمیان گہری دشمنی پیدا کرنا چاہتا ہے، حکمران بیرونی قوتوں کی غلامی سے نکل کر قرآن کی رہنمائی میں پالیسیاں ترتیب دیں۔ اب سیاست کا وقت نہیں بلکہ جہاد کا وقت ہے۔ بھارت نے کشمیر میں62 ڈیم بنا کر پاکستان کو بنجر کرنے کےلئے دریاﺅں کا رُخ موڑا، حکمران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خاتمہ کیلئے عملی اقدامات کریں جب تک مقبوضہ کشمیر پر سے بھارتی قبضہ ختم نہیں ہوتا، مظلوم کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ کشمیری قوم جنگ آزادی میں خود کو تنہا نہ سمجھے پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔ ڈیڑھ لاکھ سے زائد شہداءکی قربانیاں کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ کشمیریوں کی اُمنگوں کے برعکس مسلط کردہ کوئی حل قبول نہیں کیا جائے گا۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ اہل اقتدار قرآن اور سیرت رسول کی رہنمائی میں پالیسیاں ترتیب دیں اللہ تعالیٰ پاکستان کو عالم اسلام کی بہت بڑی قوت بنا کر کھڑا کرے گا اگر وہی پرانی غلطیاں دہرائی گئیں، ملکی و قومی مفادات کو پس پشت ڈال کر دوستیاں نبھانے کی کوششیں کی گئیں تو وہ بہت زیادہ نقصان اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر بنا یہ لا الہ الا اللہ کی جاگیر ہے حکمران اسلام و ایمان کو ملک کی پہچان بنائیں مسلمان کی آزاد ی یہ ہے کہ وہ کسی قسم کے بیرونی دباﺅ کا شکار ہونے کی بجائے قرآن کے مطابق فیصلے کریں اللہ کو یہ بات پسند نہیں ہے کہ مسلمان اپنے ملکوں و خطوں کے تحفظ کے لئے اسلام دشمن قوتوں سے بھیک مانگتے پھریں۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ امت مسلمہ میں اختلافات پیدا کرنا اور کفر و شرک کے فتوے لگا کر فرقہ وارانہ بنیادوں پر ایک دوسرے کو قتل کرنا اسلامی شریعت کی روشنی میں جائز نہیں ہے۔ دشمنان اسلام کو اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ تمامتر ٹیکنالوجی اور وسائل استعمال کرنے کے باوجود بھی میدانوں میںمسلمانوں کو شکست نہیں دے سکتے جیسا کہ امریکہ کی افغانستان میں بدترین شکست ہم سب کے سامنے ہے۔ اس لئے ان کی پوری کوشش ہے کہ مسلمانوں کو باہم دست و گریبان کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ امریکہ کے ہر حکم پر سر تسلیم خم کرنے کی بجائے اللہ اور اس کے رسول کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔اسی سے آسمانوں سے رحمتیں و برکتیں نازل ہوں گی اور پاکستان کا امن بھی محفوظ ہو گا۔