• news

انتخابات میں ممکنہ دہشت گردی‘ الیکشن کمشن اور وزارت داخلہ مشترکہ فورس بنائیں گے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انتخابات کے لئے الیکشن کمشن اور وزارت داخلہ نے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ وزارت داخلہ اور الیکشن کمشن نے انتخابات کے لئے مشترکہ فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جوائنٹ فورس میں آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی اور الیکشن کمشن کے حکام شامل ہوں گے۔ دریں اثناءوزارت داخلہ نے عام انتخابات کے دوران دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے الیکشن کمشن کو آگاہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ دہشت گردی سے متعلق وزارت داخلہ کی تفصیلی رپورٹ الیکشن کمشن کو موصول ہو گئی۔ جند اللہ، لشکر جھنگوی اور تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے دہشت گرد حملوں کا خدشہ ہے۔ دہشت گرد گروپوں نے بلوچستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کی ہے۔ تحریک طالبان پشاور میں سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنا سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن