جمشید دستی نے فری سفری بسوں سے بینظیر کی تصویر ، پیپلز پارٹی کا نام مٹا دیا
مظفر گڑھ (آئی این پی) پیپلز پارٹی چھوڑنے اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے سابق رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے پیپلز پارٹی کی طرف سے بے نظیر بھٹو شہید فاﺅنڈیشن مظفر گڑھ کو فری سفری سہولیات کیلئے دی جانے والی بسوں پر سے شہید بے نظیر بھٹو کی تصویر اور پیپلز پارٹی کا نام مٹا دیا اب تمام فری بسوں پر امیدوار قومی اسمبلی جمشید دستی کی تصاویر آویزاں ہیں۔ جمشید دستی یہ بسیں حلقہ این اے 178 مظفر گڑھ اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے حلقہ این اے 177 مظفر گڑھ سے اپنی الیکشن مہم کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ جمشید دستی گزشتہ روز حلقہ این اے 177 مظفر گڑھ میں فری بس خود چلا کر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا اب فری بسوں پر عوامی بس سروس لکھ دیا گیا ہے انہیں چار بسیں عطیہ کی گئی تھیں۔