اداکارہ لیلی، میرا اور ان کی والدہ نے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا
لاہور (وقت نیوز+ نوائے وقت نیوز+ایجنسیاں) اداکارہ میرا ان کی والدہ شفقت زہرہ اور اداکارہ لیلی نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ اداکارہ میرا کی والدہ شفقت زہرا نے کہا کہ میرا الیکشن 2013ءمیں حصہ لے گی۔ وہ پنجاب اسمبلی کی خواتین کی مخصوص نشست پر لاہور سے الیکشن لڑیں گی۔ علاوہ ازیں اداکارہ میرا کی والدہ نے اپنے اور میرا کیلئے الیکشن کمشن سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔ جبکہ انکی والدہ صوبائی حلقہ پی پی 282ہارون آباد سے پاکستان جسٹس پارٹی کی امیدوار ہوں گی ۔ میرا کی والدہ شفقت زہرا نے ریٹرننگ آفیسر سے ہارون آباد کے حلقہ پی پی 283سے الیکشن لڑنے کے لئے کاغذات نامزدگی وصول کئے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میرا نے بھارت سے فون کر کے الیکشن میں حصہ لینے کی تجویز دی جسکے بعد کاغذات نامزدگی وصول کئے ہیںمیرا وطن واپس پہنچ کر انتخابی مہم چلائے گی۔ علاوہ ازیں اداکارہ لیلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے شوبز چھوڑ کر سیاست میں کردار ادا کروں گی۔ میں سمجھتی ہوں ملک وقوم کی خدمت کرنے کے لئے سیاست کے علاوہ کوئی ذریعہ نہیں۔ مختلف جماعتوں سے مجھے ٹکٹ کی آفر ہے ایک دو روز میں فیصلہ کروں گا۔ لاہور سے الیکشن میں حصہ لوں گی۔ پریس کانفرنس میں اپنے مدمقابل امیدوار کا نام بتاﺅں گی۔