• news

کراچی: سرکاری زمینوں کی الاٹمنٹ اور ٹرانسفر کے معاملات کا جائزہ لینے کے لئے کمشن قائم

کراچی (سالک مجید) سپریم کورٹ کے حکم پر حکومت سندھ نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے کنسلٹنٹ نذیر محمد لغاری کی سربراہی میں ایک کمشن قائم کر دیا ہے جو دو ہفتے میں اپنی رپورٹ تیار کر کے سپریم کورٹ میں پیش کرے گا۔ یہ کمشن سپریم کورٹ کے حکم پر چیف سیکرٹری سندھ نے قائم کیا ہے۔ کمشن میں محکمہ ریونیو کے افسران کو ممبر بنایا گیا ہے اور عدالتی احکامات کی روشنی میں تمام مختار کاروں، ڈپٹی کمشنرز، ریونیو افسران اور دیگر عملے کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام متعلقہ ریونیو ریکارڈ نذر محمد لغاری کی سربراہی میں کمشن کو پیش کریں اور ان کے کام میں بھرپور معاونت کی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن