• news

جنرل ہسپتال میں خاتون ایک ماہ کا بیٹا چھوڑ کر غائب‘چلڈرن وارڈ میں داخل نگہداشت کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل

لاہور (سپیشل رپورٹر) جنرل ہسپتال میں نامعلوم خاتون تقریباً ایک ماہ کا بیٹا چھوڑ کر غائب ہوگئی۔ بچے کے رونے پر مریضوں کے لواحقین نے سنگدل ماں کو بہت تلاش کیا مگر اس کا سراغ نہ مل سکا۔ اطلاع ملنے پر ہسپتال انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے بچے کو اپنی حفاظت میں لے کر چلڈرن وارڈ میں داخل کرادیا ہے اور اس کی نگہداشت کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ بچے کے والدین کی تلاش کے لیے مقامی پولیس کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ رابطہ نہ کرنے کی صورت میں اسے کسی بے اولاد جوڑے کے حوالے کیا جائے گا اس دوران اس کی نگہداشت پر اٹھنے والے اخراجات پرنسپل پی جی ایم آئی امیرالدین میڈیکل کالج اپنی جیب سے برداشت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن