• news

گوجرانوالہ: بیٹے اور بیٹی کی رسم حنا کے روز باپ جاں بحق، شادی والے گھر میں ماتم

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) باپ کی موت پر شہنائےوں والے گھر مےں قےامت کا سماں پیدا ہو گیا جبکہ دولہا بننے والا بےٹا مےت کو سپردخاک کرنے کے لئے قبر کی کھدائی کروانے مےں مصروف ہو گےا۔ تفصےلات کے مطابق نواحی علاقہ رتہ گورائےہ کا 55سالہ عارف سات روز قبل ٹرےفک حادثہ کے دوران شدےد زخمی ہو گےا تھا جسے تشوےشناک حالت مےں ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کےا گےا جہاں وہ موت وحےات کی کشمکش مےں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گےا جبکہ ہمےشہ کے لئے موت کی نےند سو جانے والے عارف کے بےٹے اور بےٹی کی گزشتہ روز رسم مہندی تھی جس سلسلہ مےں ان کے گھر شادی کی تقرےب کو ہلے گلے کے ساتھ منانے کے لئے مہمان آئے ہوئے تھے مگر متوفی کی مےت پہنچنے پر رنگےن لائٹوں سے سجے گھر مےں صف ماتم بچھ گئی اور چےخ وپکار سے خوشےوں بھرا ماحول سو گوار ہو گےا۔

ای پیپر-دی نیشن