• news

شاہ زیب قتل کیس: گواہان پیش نہ ہونے پر آئی جی، تفتیشی کو نوٹس جاری

کراچی (وقائع نگار) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شاہ زیب قتل کیس کی سماعت آج (جمعرات) تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کے پیش نہ ہونے پر آئی جی اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیئے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دو گواہان امیر اظہر اور کامران کو گواہی دینے کے لیے پیش ہونا تھا لیکن وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوئے جس پر عدالت نے دونوں کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے اور آئی جی سندھ ،تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کردیئے ہیں ادھر عدالت میں استغاثہ نے سات گواہان کے نام واپس لے لئے ہیں جبکہ عدالت نے 25 تاریخ کو پیش ہونے والے گواہ علی عامر کو جھوٹا قرار دینے کا نوٹس جاری کردیا ہے جس کے جواب میں علی عامر نے اپنے وکیل کے زریعے درخواست دائر کی ہے کہ اس نے کوئی جھوٹا بیان نہیں دیا۔

ای پیپر-دی نیشن