• news

صدر نے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کوئٹہ ضیاءاللہ قاسمی کے اہل خانہ کیلئے 10لاکھ امداد کی منظوری دیدی

اسلام آباد(آئی این پی) صدر آصف زرداری نے سابق وزیراعظم کی ایڈوائس پر ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کوئٹہ ضیاءاللہ قاسمی کے اہل خانہ کیلئے 10 لاکھ روپے کی امداد کی منظوری دیدی ۔ ضیاءاﷲ قاسمی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رواں ماہ کے اوائل میں کوئٹہ میں قتل کردیا تھا۔ سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے صدر کو امداد کی ایڈوائس بھجوائی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن