اعجاز الحق کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہیں ملا، ضیاءلیگ دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریگی
لاہور (خصوصی رپورٹر) ض لیگ کے سربراہ اعجاز الحق قومی اسمبلی کے حلقہ 191 بہاولنگر (فورٹ عباس، ہارون آباد) 190 چشتیاں سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں اور انہوں نے دیگر جماعتوں سے ایڈجسٹمنٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ملاقات کی اور جماعت اسلامی اور ض لیگ کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خواہش ظاہر کی۔ ذرائع کے مطابق لیاقت بلوچ نے اس سلسلے میں فیصلے کے لئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سے مشاورت کو ضروری قرار دے دیا ہے۔