سابق برطانوی وزیر خارجہ ملی بینڈ نے سیاست چھوڑ دی
لندن (خصوصی رپورٹ خالد ایچ لودھی) سابق برطانوی وزیر خارجہ اور لیبر پارٹی کے سابق سربراہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے برطانوی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ وہ اس وقت برطانوی حلقے South Snields سے ہا¶س آف کامنز کے ممبر ہیں یہ انتخابی سیٹ ہمیشہ ہی سے لیبر پارٹی کے پاس رہی ہے۔ ڈیوس میلی بینڈ مئی میں اپنی پارلیمنٹ کی سیٹ سے مستعفیٰ ہو کر نیو یارک میں چیرٹی انٹرنیشنل ریسکیو میں اہم عہدہ سنبھال لیں گے ان کے چھوٹے بھائی ایڈ میلی بینڈ اس وقت برطانوی پارلیمنٹ میں لیبر پارٹی کے سربراہ ہیں ڈیوڈ میلی بینڈ کو سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔