نگران وزیر اعلی سندھ نے پلاسٹک تھیلیوں اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی
کراچی (این این آئی) نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی نے صوبہ سندھ میں پلاسٹک تھیلیوں کے استعمال اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کی طرف سے متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔