سول سرونٹس حکومت یا وزیراعظم کے ذاتی ملازم نہیں، عوام کے خادم ہیں، جسٹس جواد خواجہ
اسلام آباد (این این آئی) سول سرونٹ کیس میں جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ سول سرونٹس حکومت یا وزیراعظم کے ذاتی ملازم نہیں ہوتے، عوام کے خدمت گار ہوتے ہیں۔ حسن وسیم افضل کو 2008 سے مسلسل او ایس ڈی رکھنے کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ کسی کو بغیر کسی وجہ کے او ایس ڈی نہ بنایا جائے،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کوشوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔