شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ ملٹری ہاٹ لائن منقطع کر دی
واشنگٹن /سیول/دائیجون(اے پی اے )شمالی کوریا نے جنگی اقدامات میں اضافہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا سے جوڑنے والی ملٹری ہاٹ لائن منقطع کر دی ہے جس پر دونوں ممالک میں پائی جانے والی کشیدگی میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے ۔پیانگ یانگ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کو جدا کرنے والے غیر عسکری علاقے کے شمال میں واقع اس صنعتی ادارے کے لیے قائم کردہ ہاٹ لائن ختم کی گئی ہے جس کا انتظام دونوں ممالک مشترکہ طور پر کرتے ہیں۔