میانمار: ایک اور مسجد نذرآتش‘ 3 شہروں میں کرفیو نافذ‘ حکومت مسلمانوں کو تحفظ دے: اقوام متحدہ
ینگون (اے این پی+آن لائن+اے پی اے) میانمار میں مسلمانوں کے خلاف فسادات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ایک قصبے نتالن میں ایک اور مسجد کو نذر آتش کر دیا گیا۔ اب تک 200گاﺅں فسادیوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ مزید تین شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ اے پی اے کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے ک میانمار میں بودھ جان بوجھ کر اور بلاوقہ مسلمانوں کو اپنے مظالم کا نشانہ بنا رہے ہیں، مسلمان اقلیت کے خلاف تھے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خاص مشیر وجے نمبیار نے حال ہی میں برما کا دورہ کیا ہے۔