• news

کویت سٹی: یوم پاکستان کے سلسلہ میں آج پروگرام ہو گا

کوےت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے ) کوےت میں مزدوروں کی نمائندہ جماعت پاکستان ویلفیئرسوسائٹی کوےت آج بروز جمعرات رات آٹھ بجے جلیب الشیوخ میں پاکستانی سکول کے ہال میں ”یوم پاکستان “ کے حوالے سے ایک رنگارنگ پروگرام کا انعقاد کررہی ہے جس میں مہمان خصوصی پاکستان کے سفیر افتخارعزیز عباسی ہوں گے ۔پروگرام میں ملی نغمے اور گےت پیش کئے جائیں ۔پروگرام کے چیف آرگنائزر فیاض احمد چوہدری نے کہاہے کہ ہماری واحد مزدوروں کی جماعت ہے جو ہر قومی ایام کو بڑے دھوم دھام سے مناتے ہیں جس پر ہم سفارت خانہ پاکستان اورپاکستانی کمیونٹی کے بے حد مشکوروممنون ہیں ۔کوےت میں پاکستان کی ہی اصل پہچان ہے جس نے ہمیں قومےت کی شناخت دی ہے اس کے قومی ایام مناناہمارا نصب العین اورفرض بنتاہے۔

ای پیپر-دی نیشن