شبقدر:خیبرپی کے اسمبلی کے سابق رکن کے گھر راکٹوں سے حملہ ‘ جوابی فائرنگ، ملزمان فرار
شبقدر (آئی این پی) خیبر پی کے اسمبلی کے سابق رکن بابر علی مہمند کے گھر پر گزشتہ رات نامعلوم افراد نے راکٹ لانچروں سے حملہ کردیا‘ جوابی فائرنگ سے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے‘ ملزمان اور گھر کے اندر سے ہونے والی فائرنگ تقریباً آدھا گھنٹہ جاری رہی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتہ کے دوران بابر علی مہمند کے گھر پر تیسرا حملہ ہے۔