• news

ٹیکس نہ دینے اور دھوکہ دہی پر 810کمپنیاں بلیک لسٹ کر دی گئیں

اسلام آباد (این این آئی) ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے اور دھوکہ دہی کے الزام پر ایف بی آر نے گذشتہ برس 810کمپنیوں کو بلیک لسٹ کر دیا۔فیڈرل بورڈ ریونیو کے سینئر حکام نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلیک لسٹ کی گئیں 810میں سے بہت سی کمپنیاں صرف ریفنڈ کے حصول کیلئے فرضی نام پر قائم تھیں۔ بلیک لسٹ قرار دی جانے والی کمپنیاں ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کرا رہی تھیں جنھیں خطوط بھیج کر صفائی کا موقع بھی دیا گیا۔ کمپنیوں کی طرف سے جواب نہ آنے پر انھیں بلک لسٹ کردیا گیا ہے۔حکام کے مطابق کسی بھی کمپنی کے خلاف عوامی شکایت پر ایف بی آر معاملے کی مکمل چھان بین کرےگا۔

ای پیپر-دی نیشن