کراچی . موسلا دھار بارش‘ اولے بھی پڑے سڑکیں زیرآب آ گئی‘ 18 ٹاﺅنز میں ایمرجنسی نافذ
کراچی (سٹاف رپورٹر) کراچی میں بدھ کی رات موسلادھار طوفانی بارش اور ژالہ باری کے بعد سڑکیں زیر آب آ گئیں ہیں۔ سب سے زیادہ بارش شارع فیصل پر ہوئی جبکہ بعض علاقوں میں کم اور بعض میں زیادہ بارش ہوئی۔ کراچی کے 18 ٹاﺅنز میں بارش کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ بارش کا سلسلہ گھوٹکی سے شروع ہوا جہاں تیز بارش ہوئی کراچی میں نصف گھنٹے تک موسلا دھار بارش ہوئی۔ گرومندر اور دوسرے مقامات پر اولے بھی پڑے جنہیںدیکھ کر شہریوں کو خوشگوار حیرت ہوئی۔