ملتان:شادی تقریب میں فائرنگ سے منع کرنے پر باراتیوں نے پولیس اہلکارکو یرغمال بنا لیا، مبینہ تشدد کیا، بھاری نفری نے رہائی دلائی
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) ملتان میں شادی کی تقریب میں باراتیوں نے ہوائی فائرنگ کی جس پر پولیس اہلکار نے انہیں روکا روکنے پر باراتیوں نے پولیس اہلکار کو یرغمال بنا لیا۔ کانسٹیبل کی رہائی کیلئے پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی کانسٹیبل کو رہائی دلانے کے بعد پولیس نے 6 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق باراتیوں نے کانسٹیبل پر مبینہ تشدد کیا اور گن چھین لی۔