• news

رومانیہ اور مالدوا کےساتھ پاکستان کی سالانہ مشاورت کے ادوار

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) یورپ کی دو ریاستوں رومانیہ اور مالدوا کے ساتھ پاکستان کی سالانہ مشاورت کے الگ الگ ادوار ان ریاستوں کے دارلحکومتوں میں منعقد ہوئے۔دفتر خارجہ کی ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ ریاض نے پاکستان کے وفود کی قیادت کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق اس بات چیت کے دوران سیاسی،دفاعی،معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی سطح کا جائزہ لیا گیا۔ مالیات،تجارت ،توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون شروع کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن