مقبوضہ کشمیر : احتجاجی مظاہرین پر بھارتی پولیس کا تشدد، متعدد زخمی
سری نگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر کے قصبے اسلام آباد مےں بلال احمد ڈار نامی نوجوان کو پولےس حراست کے دوران قتل کئے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں پر بھارتی فوجےوں اور پولےس اہلکاروںنے طاقت کا بے تحاشہ استعمال کےا جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔کشمےر مےڈےا سروس کے مطابق بھارتی پولےس نے مظاہرےن پر آنسو گےس کے گولے بھی پھےنکے۔ مظاہرےن کے ساتھ جھڑپوں کے دوران دوافسروںسمےت چھ پولےس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بلال احمد ڈار کو بھارتی پولےس نے گذشتہ رات علاقہ منگہالہ سے گرفتار کر کے دوران حراست قتل کردےا اور اس کی لاش رےلوے لائن کے نزدےک پھےنک دی۔ درےں اثناءبھارتی پولےس نے ہسپتال مےں گھس کر مےڈےکل عملے ،تےمارداروں اورواقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کو فلمبند کرنے والے کےمرا مےن کو بھی تشدد کا نشانہ بناےا ۔مقامی اخبار کے فوٹو جرنلسٹ منےب الاسلام کا کہنا ہے کہ بھارتی پولےس نے اسے پےشہ ورانہفرائض کی انجام دہی کے دوران بے رحمی سے زدوکوب کےا اور کےمرا چھےن کر اس مےں موجود تمام تصاوےرضائع کردیں۔