• news

صوبے میں شفاف انتخابات کے ساتھ دیرپا امن کیلئے کوشش جاری رہے گی: غوث بخش باروزئی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) نگران وزےراعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش خان باروزئی نے کہا ہے صوبے مےں صاف وشفاف انتخابات کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ان کی بھرپور کوشش رہے گی کہ ےہاں دےرپا بنےادوں پر امن قائم ہو بھائی چارے ، ےکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی دےرےنہ رواےات کو فروغ ملے اور ےہاں آباد تمام قبائل وا قوام شےر و شکر رہےں ۔ان خےالات کا اظہار انہوںنے انجمن وحدت المسلمےن اور آل پاکستان شےعہ اےکشن کمےٹی کے مشترکہ وفد سے بات چےت کرتے ہوئے کےا۔ جس نے علامہ مرزا ےوسف اور علامہ راجہ عباس ناصر کی قےادت مےں بدھ کے روز ےہاں ان سے ملاقات کی سی سی پی او کوئٹہ مےر زبےر محمود اور کمشنر کوئٹہ قمبر دشتی بھی اس موقع پر موجود تھے وفد نے وزےراعلیٰ کو علمدار روڈ اور ہزارہ ٹا¶ن سانحات کے حوالے سے امور اور حکومت سطح پر کئے گئے اعلانات پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کےا۔ وزےراعلیٰ نے کہا انہےں سانحات پر انتہائی دکھ ہے اور ان سانحات کے متاثرےن سے پوری ہمدردی ہے کےونکہ بے گناہ انسانوں کا خون بہانے کی دنےا کا کوئی مذہب و معاشرہ اجازت نہےں دےتا انہوں نے کہا اےسے واقعات کی روک تھام کےلئے جاری حکومتی کوششوں کو کامےاب بنانے کےلئے معاشرے کے تمام مکاتب فکر کو آگے آنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن