• news

ڈرون ٹیکنالوجی‘امریکہ کی دو یونیورسٹیوں نے ڈگری کورس متعارف کر ا دیئے

 واشنگٹن (آن لائن) آئندہ ہونے والی جنگوں میں ڈرون ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ کی دو جامعات نے اس کیلئے باقاعدہ ڈگری کورس متعارف کروادئیے ہیں۔ ان ڈگری کورسز میں طلباءکو نہ صرف ڈرون ٹیکنالوجی سے متعلق مکمل آگاہی دی جائے گی بلکہ طلباءکو ڈرون طیارے چلانے کی تربیت بھی دی جائے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈرون طیارے چلانے والے ان طلباءکو امریکہ کے پابندی والے ہوائی اڈے کے قریب جانے کی بھی آزادی ہوگی۔ کورس متعارف کروانے والی جامعات کا کہنا ہے کہ ڈرون ٹیکنالوجی کا یہ کورس آئندہ آنے والے برسوں میں صحافیوں کیلئے رپورٹنگ میں بھی مددگار ثابت ہوگا اور صحافی خطرناک علاقوں میں جانے کی بجائے ڈرون طیاروں سے اہم معلومات حاصل کرسکیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن