• news

کشن گنگا ڈیم کی تعمیر: نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کی افادیت صفر ہو جائیگی: ابراہیم مغل

لاہور (سپیشل رپورٹر) ایگری فورم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ بھارت دریائے نیلم پر کشن گنگا ڈیم بنا کر پاکستان کے نیلم جہلم پراجیکٹ کی افادیت زیرو کر دے گا۔ یہ بات ابراہیم مغل نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کشن گنگا جیسے درجنوں متنازعہ ڈیم شروع کئے ہوئے ہے جن کے مقاصد پاکستان کی معاشی تباہی، زراعت کی بربادی اور بغیر جنگ لڑے پاکستان کو ختم کرنا ہے۔ ابراہیم مغل نے کہا کہ حکومت پاکستان فوری طور پر عالمی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے۔ او بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب کرے۔ پاکستان جو کھربوں روپے لگا کر نیلم جہلم پراجیکٹ مکمل کر رہا ہے اگر بھارت دریائے نیلم پر مختلف پراجیکٹ بنا کر پاکستانی نیلم جہلم پراجیکٹ کو تباہ و برباد کر دیتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ پنجاب میں 35 ایکڑ زمین پانی نہ ملنے کی وجہ سے چولستان بن جائے گی تو وہاں کے کسان کس طرح زندگی بسر کرینگے۔ ابراہیم مغل نے نگران وزیراعظم، چیف جسٹس آف پاکستان، صدر پاکستان، چیف آف آرمی سٹاف اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب سے گزارش کی ہے کہ وہ بھارت کے تمام جاری متنازعہ ڈیموں کو ختم کرائیں اور 1961ءکے معاہدہ کی پاسدری کرائیں۔

ای پیپر-دی نیشن