• news

قومی ٹی ٹونٹی سپر ایٹ ٹورنامنٹ: لاہور لائنز سیمی فائنل میں پہنچ گئی‘ سیالکوٹ سٹالینز راولپنڈی بھی کامیاب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری ٹی ٹونٹی سپرایٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز میزبان لاہور کی ٹیم نے ملتان کو ہرا کر سیمی فائنل کے لئے اپنی جگہ پکی کر لی ہے جبکہ دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن سیالکوٹ سٹالینز نے حریف ایبٹ آباد فالکنز کو مات دیدی۔ گذشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں پہلا میچ سیالکوٹ سٹالینز اور ایبٹ آباد فالکنز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں سیالکوٹ کی ٹیم نے کپتان شعیب ملک اور عدیل ملک کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت ایبٹ آباد کی ٹیم کو 5 وکٹوں سے مات دی۔ ایبٹ آباد کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے جس میں یاسر حمید نے 43، حماد علی نے 30 نمایاں رنز بنائے۔ سیالکوٹ کی جانب سے با¶لنگ میں رضا حسن نے تین اور رانا نوید نے دو، شعیب ملک اور عدیل ملک نے ایک ایک کھلاڑی کو آ¶ٹ کیا۔ 136 رنز کا ہدف سیالکوٹ سٹالینز کی ٹیم نے 19.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر 141 رنز بنا کر میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ کپتان شعیب ملک نے 68 اور عدیل ملک نے 36 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ایبٹ آباد کی جانب سے فضل ربی اور احمد جمال نے دو دو کھلاڑیوں کوآ¶ٹ کیا۔ دوسرے میچ میں لاہور لائنز نے ملتان ٹائیگرز کو 47 رنز سے مات دی۔ اس میچ میں لاہور کی ٹیم نے کپتان محمد حفیظ کی ناقابل شکست سنچری 102 رنز کی بدولت 4 وکٹوں پر 174 رنز بنائے۔ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں علی عظمت نے 29 (ناٹ آ¶ٹ) اور ناصر جمشید نے 26 رنز بنائے۔ ملتان کی جانب سے راحت علی، شعیب مقصود اور رضوان حیدر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان کی ٹیم 127 رنز بنا کر آ¶ٹ ہو گئی۔ رمیز عالم نے 45 اور کاشف نوید نے 37 نمایاں رنز بنائے۔ لاہور کی جانب سے با¶لنگ میں اعزاز چیمہ، ضیاءالحق، وہاب ریاض اور عدنان رسول نے دو دو کھلاڑیوں کو آ¶ٹ کیا۔ محمد حفیظ کر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ تیسرے میچ میں راولپنڈی ریمز نے کراچی ڈولفنز کو 8 رنز سے ہرا دیا۔ راولپنڈی ریمز نے پہلے کھیلتے ہوئے 157 رنز بنائے۔ اویس ضیاء34، عمر امین 36 اور عمر وحید 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انورعلی نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کراچی ڈولفنز کپتان محمد سمیع کی دھواں دھار بلے بازی کے باوجود 9 وکٹوں پر 149 رنز بنا سکی۔ سمیع نے 18 گیندوں پر 38 رنز جوڑے۔ فواد عالم 29 اور سرفراز احمد 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ یاسر عرفات نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ آج راولپنڈی ریمز اور بہاولپور سٹیگز کے درمیان میچ 12 بجے دن، کراچی ڈولفنز اور فیصل آباد وولوز کے درمیان میچ 4 بجے شام اور تیسرا میچ لاہور لائنز اور اور ایبٹ آباد فالکنز کے درمیان رات8 بجے شروع ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن