پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے موضوعات میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے :زریں
لاہور( کلچرل رپورٹر)نامور اداکارہ زریں نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی کیلئے موضوعات میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے ‘ بالی ووڈ میں کامیڈی فلمیں بھرپور کامیابی حاصل کر رہی ہیں ہمیں بھی اس طرف آنے کی ضرورت ہے ۔سکرپٹ کسی بھی فلم کی بنیاد ہوتی ہے ، ہمیں نئے فلمی موضوعات تلاش کرنے چاہئیں اور اسکے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل صرف اسٹیج پر کامیڈی دکھائی جارہی ہے لیکن ہمیں فلموں میں بھی اسے موضوع بنانا چاہیے جس سے ہم کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ دیکھا جائے تو بھارت کی فلموں میں کامیڈی کو لازمی جزو بنایا جارہا ہے جس سے انکی فلمیں کامیاب ہو رہی ہیں۔