• news

کلاسیکل محفل موسیقی کل ہو گی

لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان کلاسیکل میوزک گلڈ اور لاہور آرٹس کونسل کے زیراہتمام 29 مارچ کو رات ساڑھے سات بجے الحمرا ہال نمبر3 میں ایک محفل ”کافی گائیکی کے رنگ“ ہو گی جس میں استاد حسین بخش گلو، نذیر فریدی، شبیر احمد، کلیم اختر، ابوبکر فیاض، محمد یعقوب، میاں تنویر، عبدالرسول اور سلیم بزمی پرفارم کریں گے۔ سنگت ماسٹر شہزاد انجم، جمی خان، وسیم حیدر، غلام صابر خان کریں گے۔ کمپیئرنگ کلیم محمود کریں گے۔ آرگنائزر استاد غلام حیدر خان ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن