• news

سعید اجمل قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ سے آوٹ

لاہو (سپورٹس رپورٹر) سپن با¶لر سعید اجمل نے پیٹ میں انفیکشن کے باعث فیصل بنک سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سعید اجمل جنوبی افریقہ میں فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ مکمل فٹ نہیں ہو سکے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے فیملی ڈاکٹر سے مشورہ کریں گے۔ اگر ڈاکٹر نے سرجری کا فیصلہ کیا تو انہیں آپریشن کے بعد ایک ماہ مکمل آرام کرنا پڑے گا۔ صورتحال کے پیش نظر سعید اجمل نے قذافی سٹیڈیم میں جاری سپرایٹ ٹی ٹونٹی میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن