ڈرونز کی معلومات حاصل کرنے کا الزام جرمنی میں پاکستانی نژاد نوجوان گرفتار
برلن (نوائے وقت رپورٹ) جرمنی میں ڈرونز کے حوالے سے انتہائی جدید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کے الزام میں 28 سالہ پاکستانی نژاد نوجوان عمر کو گرفتار کر لیا گیا۔ جرمن میگزین کے مطابق پاکستانی نژاد شہری کو جرمنی کے شہر بریمن سے گرفتار کیا گیا۔ تاہم جرمن پولیس نے اس فرم کا نام بتانے سے گریز کیا ہے جہاں ان کے مطابق عمر حساس معلومات کے لئے جاسوسی کر رہا تھا تاہم اتنا بتایا کہ یہ کمپنی جاسوس ڈرون طیاروں پر ریسرچ کر رہی ہے۔ یہ اسرائیلی ڈرون طیارے جرمن فوجیوں نے افغانستان میں استعمال کئے تھے۔