• news

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق اجلاس، سٹیک ہولڈرز کے تحفظات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نادرا نے 45لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹر لسٹ میں شامل کرلیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق اٹارنی جنرل آفس میں اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا، قانون، الیکشن کمشن اور وزیرخارجہ کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق مشکلات کا جائزہ لیا گیا، تمام سٹیک ہولڈرز نے اٹارنی جنرل کو اپنی آرا اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین نادرا کا کہنا ہے 45 لاکھ سمندر پار اوورسیز پاکستان کے حلقوں میں رجسٹرڈ ہیں، 45 لاکھ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹر لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سٹیک ہولڈرز نے متعلقہ ممالک سے ووٹ کاسٹ کرنے کے عمل کو بھی پیچیدہ قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا انٹرنیٹ پر ووٹر لسٹ فراہم نہیں کی جاسکتی، انٹرنیٹ پر حساس نوعیت کا ڈیٹا ہیک ہونے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں کہا گیا پوسٹل بیلٹ کا طریقہ کارموجود ہے، پوسٹل بیلٹ سے ووٹوںکی گنتی کا عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے لئے جواب بھی تیار کر لیا گیا ہے، اٹارنی جنرل آج رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن