• news

دانیال عزیز کی نوازشریف سے ملاقات (ق) چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل

لاہور(خصوصی رپورٹر) سینئر سیاستدان چودھری انور عزیز کے صاحبزادے اور (ق) لیگ کی ٹکٹ پر این اے 116 شکر گڑھ سے سابق رکن قومی اسمبلی و سابق چیئرمین قومی تعمیر نو بیورو چودھری دانیال عزیز (ق) لیگ چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں صدر مسلم لیگ (ن) نوازشریف سے ملاقات کی اور انکی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ (ن) نے انہیں این اے 116 شکرگڑھ (نارروال) سے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔ دانیال عزیز کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت سے ضلع نارروال میں مسلم لیگ (ن) کی پوزیشن مزید مستحکم ہوجائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن