منور حسن کا انتخابات لڑنے کی بجائے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کا فیصلہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت سید منور حسن نے عام انتخابات میںخود حصہ لینے کی بجائے جماعت کے امیدواروں کی انتخابی مہم کو بھرپور انداز میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق منور حسن کا خیال ہے کہ 2002ءمیں اس وقت کے امیر جماعت قاضی حسین احمد الیکشن امیدوار بننے کے باعث اپنے حلقہ تک محدود ہو گئے تھے، جس کے منفی اثرات جماعت اسلامی کی مجموعی کارکردگی پر پڑے۔ اسی تجربہ کے باعث سید منور حسن نے عام انتخابات میں خود حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔