ٹیم میں تبدیلیوں کا وقت آ گیا‘ فیصلے جلد ہونگے : چیئرمین کرکٹ بورڈ
کراچی (آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاءاشرف گزشتہ روز جنوبی افریقہ سے وطن واپس پہنچ گئے ۔ رپورٹس کے مطابق لاہور ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی بہتر رہی ہے انہوں نے کہا کہ اب ٹیم میں تبدیلیوں کا وقت آگیا ہے کپتانوں اور ٹیم مینجمنٹ سے جنوبی افریقی ٹورمیں ناکامیوں کی وجہ اور بہتری کی تجاویز معلوم کرنے کا فیصلہ کریں گے جس کے بعد فیصلے جلد کریں گے۔