جونیئر ہاکی : جرمنی ‘ بیلجیم‘ ہالینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 35 کھلاڑی طلب
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی جرمنی، بیلجیم اور ہالینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کی سیریز کی تیاری کے لیے 35 کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں طلب کر لیا ہے۔ اعلان کردہ تمام کھلاڑی 6 اپریل کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کیمپ کمانڈنٹ رانا مجاہد کو رپورٹ کرینگے۔ اعلان کردہ کھلاڑیوں میں مظہر عباس، امجد علی، سجاد عباس، طلال خالد اور امین یوسف گول کیپر، خالد بھٹی، کاشف جاوید، فیصل قادر، کاشف شاہ، زوہیب اشرف، شجاعت علی (فل بیکس)، رضوان جونیئر، ایم توثیق، عماد شکیل بٹ، تصور عباس، ایم بلال خان، علی حسن فراز اور ایک شعیب (ہاف بیکس)، ایم عرفان، ایم عمر بھٹہ، ایم دلبر، علی شان، ایم سلیمان، ارسلان قادر، ایم عمیر، حافظ عمیر سردار، حافظ رضوان علی، اسد شبیر، ایم رضوان، ایم جعفر، عبدالکریم خان، عبدالقیوم ڈوگر، ایوب علی، احمد زبیر اور مزمل بھٹی (فاروڈز) شامل ہیں۔ جونیئر ہاکی ٹیم مینجمنٹ میں رانا مجاہد ہیڈ کوچ و مینجر، انجم سعید، دانش کلیم معاون کوچ، اسد عباس ٹیم ڈاکٹر ہونگے۔