انٹرکالجیٹ ہاکی چیمپئن شپ کنیئرڈ کالج نے جیت لی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) انٹرکالجیٹ گرلز سپورٹس ہاکی چیمپئن شپ میں کنیئرڈ کالج نے جیت لی۔ فائنل میں کنیئرڈ کالج نے لاہور کالج کی ٹیم کو چار صفر سے ہرایا۔ فاتح ٹیم کی مائدہ ، کرسم، قرة العین اور حاجرہ نے ایک ایک گول کیا۔
اس سے قبل کنیئرڈ کالج کی ٹیم نے سیمی فائنل میں باغبانپورہ کالج کی ویمن ٹیم کو دو صفر سے مات دی تھی۔