نئے لوگوں کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے سپورٹ کرتی ہوں: فریحہ پرویز
لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکار فریحہ پرویز نے کہا ہے کہ نئے لوگوں کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے انہیں سپورٹ کرتی ہوں‘ گلوکاری کے شعبہ میں جتنے زیادہ سے زیادہ لوگ آئیں گے اتنا ہی یہ شعبہ مضبوط ہوگا۔ فریحہ پرویز نے کہا کہ جب میں نے گلوکاری کا آغاز کیا تو اس وقت مجھے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے میں چاہتی ہوں کہ جو نئے لوگ آ رہے ہیں ان کو کسی بھی قسم کی مشکلات نہ ہو اس لئے میں نئے آنے والوں کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے جہاں تک ممکن ہو سکے انہیں سپورٹ کرتی ہوں ۔ میں سمجھتی ہوں کہ باقی گلوکاروں کو بھی ایسا ہی کرنا چاہئے۔