• news

لاہو رواقعی زندہ دلان کا شہر ہے :اداکارہ مایا

لاہور( این این آئی)کراچی سے تعلق رکھنے والی نامی اداکارہ مایا نے کہا ہے کہ الحمرا میں پرفارم کر کے خوشگوار احساس ہوا ہے ‘ یہاں جس طرح پیار اور عزت ملی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ لاہور واقعی زندہ دلان کا شہر ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مایا نے کہا کہ الحمرا میں پرفارمنس دیکر بڑی خوشی محسوس کر رہی ہوں اور مجھے جب بھی یہاں آکر پرفارم کرنے کی دعوت دی گئی تو میں اسے قبول کرنے میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کروں گی۔ لاہور پیار کرنے والے لوگوں کا شہر ہے اور مجھے یہاں جو عزت اور پیار ملا ہے اسے زندگی بھر فراموش نہیں کر سکوں گی۔

ای پیپر-دی نیشن