• news
  • image

کیوی بلے بازجسی رائیڈر کی ڈکیتی مزاحمت کے دوران کھوپڑی ٹوٹ گئی

کرائسٹ چرچ (نیوز ایجنسیاں) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز جسی رائیڈر کی ڈکیتی کی واردات پر مزاحمت کے دوران کھوپڑی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں انہیں انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق28 سالہ رائیڈر کرائسٹ چرچ بار میں اپنے دوستوں کے ہمراہ تھے کہ نا معلوم افراد نے اچانک ان پر حملہ کر دیا، ڈکیتی کی واردات پر مزاحمت کے دوران ان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ اور انہیں زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن