• news
  • image

میامی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ : ماریہ شراپووا فائنل میں داخل‘ فیرر‘ ٹومی ہاس سیمی فائنل میں پہنچ گئے

میامی (سپورٹس ڈیسک) روسی ٹینس سٹار ماریہ شراپووا سیمی فائنل میں سربیا کی جیلینا جانکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں چھ دو، چھ ایک سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ سارہ ایرانی اور روبرٹا وینسی کوارٹر فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ امریکہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں سربیا کی جیلینا جانکووچ نے اٹلی کی روبرٹا وینسی کو سخت مقابلے کے بعد 6-4، 6-7(6-8)،6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ سپین کے ڈیوڈ فیرر اور جرمنی کے ٹومی ہاس میامی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے جبکہ آسٹریا کے جرگن ملزر اور فرانس کے جائلز سیمون کوارٹر فائنل میں ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔ کوارٹرفائنل میں سپین کے ڈیوڈ فیرر نے آسٹریا کے فورتھ سیڈ جرگن ملزر کے ہاتھوں پہلے سیٹ میں 4-6 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹسں میں 6-3 اور 6-0 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور میچ میں جرمنی کے ٹومی ہاس نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کے جائلز سیمون کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر ایونٹ کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن