• news

بھارت شکست کیلئے تیار ہوجائے،جہاد کی برکت سے کشمیر جلد آزاد ہوگا:حافظ سعید

چنیوٹ(نامہ نگار)سابق حکمرانوں نے امریکی خوشنودی اور اپنے مفادات حاصل کرنے کیلئے ملکی مفاد میں بہت غلط فیصلے کئے امریکہ جلد روس کی طرح ٹکڑے ٹکڑ ے ہو جائیگا امریکہ کو افغانستان سے کچھ حاصل نہیں ہو گا بیرونی قوتیں پاکستان کو توڑنے کی کوششیں کر رہی ہیں جہاد کی برکت سے مسلمان دنیا بھر میں کامیاب ہو نگے۔ ان خیالات کا اظہار دفاع کونسل پاکستان کے سربراہ اور جماعة الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید ، استادالمجاہدین نصر جاوید، امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان مولانا الیاس چنیوٹی، جماعت اسلامی چنیوٹ کے سابق امیر میاں عبدالقیوم ہنجرا، مرکزی جمعیت اہلحدیث چنیوٹ کے امیر حاجی عبدالغفور، قاری عبدالرزاق نثار ، نائب امیر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان مولانا قاری شبیر احمد عثمانی اور دیگر علما کرام نے گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج چنیوٹ کے وسیع و عریض سبزہ زار میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دفاع کونسل پاکستان کے سربراہ اور جماعة الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں شکست کے بعد امریکہ اب پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرا کر شیعہ سنی فسادات، سندھی، بلوچی اور پنجابیوں کو آپس میں لڑاکر ہمیں کمزور کرنا چاہتا ہے اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کی ان سازشوں کو ناکام کرنے کیلئے امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضروری ہے جہاد کی برکت سے کشمیر جلد آزاد ہو گا ا ب بھارت شکست کیلئے تیار ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اتحادی نیٹو ممالک کی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو رہی ہے پاکستان میں امریکہ کے غلام بجلی گیس بند کر کے اور ٹارگٹ کلنگ کا کھیل کھیل کر ناصرف ملکی معیشت تباہ کر رہے ہیں بلکہ ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں مگرپاکستان کا مستقبل روشن ہو گا خوشحالی کیلئے اسلامی کلچر اپنانے کی ضرورت ہے پاکستان کا میڈیا مسلمانوں کا میڈیا ہے جس کو اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والوں پر گہری نظر رکھنی چاہیے مجاہدین اسلام اور پاکستان کے وفادار ہیں ان کو دہشت گرد کہنے والے اپنے دماغ کا علاج کرائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں دینی جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں اور مجھے نظر بند کیا گیا اب ملک میں بہت جلد نظام کی تبدیلی ہو گی ۔ اس موقع پر انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا الیاس چنیوٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اتحاد بین المسلمین پر عمل پیرا ہو جائیں اور اپنے تمام تر فروعی اختلافات چھوڑ دیں۔ اس موقع پر انٹرنیشنل ختم نبوت کے رہنما قاری شبیر احمد عثمانی ، نصر جاوید ، حافظ عبدالروف اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے تمام علما سے مطالبہ کہ وہ فروحی اختلافات کی بجائے اتحاد امت کے موضوع پر خطابات دیا کریں جو مولوی اتحاد امت کے خلاف خطبہ دے اس پر تمام مسلمان کڑی نظر رکھیں اور اس کا محاسبہ عمل میں لایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن