ڈاکٹر قدیر الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے بلکہ اپنی پارٹی اور اسکے اتحادی امیدواروں کی بھر پور حمایت جاری رکھیں گے اور اس سلسلہ میں ملک بھر کے تمام حلقوں میں تحریک تحفظ پاکستان اور اسکے اتحادیوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں ۔