آغا خان بورڈ کا الیکشن کے روز پرچہ لینے کا اعلان،سیکرٹری تعلیم نے نوٹس لے لیا
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) آغا خان بورڈ نے انتخابات والے روز پرچہ لینے کا اعلان کیا جس پر سیکرٹری تعلیم نے نوٹس لے لیا۔سیکرٹری تعلیم فضل اللہ پلیجو نے کہا ہے کہ پیر کو آغا خان بورڈ انتظامیہ سے بات اور اساتذہ سے مشاورت کریں گے۔ انتخابات والے دن پیپر نہیں لیاجائے گا،مشاورت کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کردیںگے۔