• news

پاکستان اور چین کے مثالی تعلقات نئی بلندیوں کو پہنچ رہے ہیں: چینی سفارتکار

اسلام آباد(ثناءنیوز)چینی سفارتخانہ کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن یاﺅ وین نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی حکومتیں اور عوام دونوں ممالک کے مثالی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچا رہے ہیں۔چین پاکستانی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور یہاں توانائی کا بحران حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انھوں نے یہ بات جمہوریہ چین کے تعاون سے چلنے والے ایک سکول میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یاﺅ وین نے کہا کہ آٹھ ہزار پاکستانی طلباءچین میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جن کی تعداد میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔پاک چین دوستی کا کریڈٹ حکومتوں کے ساتھ عوام اور تاجر برادری کو بھی جاتا ہے۔ہم پاکستان میں ایک سو بیس منصوبوں پر کام کر رہے ہیں جن میں سے پچیس فیصد توانائی سے متعلق ہیں۔گزشتہ پانچ سال میں دو طرفہ تجارت میں ستر فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان کا حصہ ایک ارب ڈالر سے بڑھ کر 2.2ارب ڈالر ہو گیا ہے۔

چینی سفارتکار

ای پیپر-دی نیشن