آزاد کشمیر حکومت کی شاہ خرچیاں، بجٹ خسارہ 15ارب سے تجاوز کر گیا
مظفر آباد (آن لائن) حکومت آزاد کشمیر کی شاہ خرچیاں، وزراءکے دورے، مشیران کی وفاقی الیکشن مہم آزاد کشمیر کے درجنوں سرکاری اداروں میں ڈیزل پٹرول بند، سٹیٹ بینک نے آزاد حکومت کو مالیاتی تعاون سے انکار کر دیا ،مختلف اداروں سے جاری چیک روک دیں گے جبکہ حکومت نے نیشنل بینک سے بھی قرصے لئے ہوئے ہیں مزید دینے سے انکار ،خسارہ15 ارب سے تجاوز کر گیا، تعمیراتی منصوبے ٹھپ ،اگر نگران کی طرف سے آزاد حکومت کو فوری فنڈز فراہم نہ ہوئے تو حکومت نے جو رقم منافع کی خاطر بینکوں میں فکس ڈیپازٹ رکھے ہوئے ہے وہ نکلوا کر ملازمین کی تنخواہوں وغیرہ ادا کی جا سکتی ہیں جبکہ وزیر اعظم چوہدری عبد المجید کی نگران وزیر اعظم سے ملاقات کے باوجود آزاد کشمیر میں جاری مالیاتی بحران کے بارے میں بات نہ کر سکے ۔
شاہ خرچیاں